Sunday, May 19, 2024

قوم آج یوم تکبیر کی سلور جوبلی منا رہی ہے، آئی ایس پی آر

قوم آج یوم تکبیر کی سلور جوبلی منا رہی ہے، آئی ایس پی آر
May 28, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا، قوم آج یوم تکبیر کی سلور جوبلی منا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا پوری قوم کم سے کم قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کے حصول کی شاندار کامیابی کو یاد کر رہی ہے۔ اس کامیابی نے خطے میں طاقت کی جہت کو نئی شکل دی ہے۔

ترجمان کے مطابق مسلح افواج ان ذہین دماغوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہیں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام ، سب نے مل کر ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔