Sunday, May 5, 2024

قمر نے میری کمر میں چھرا گھونپا، سابق وزیراعظم عمران

قمر نے میری کمر میں چھرا گھونپا، سابق وزیراعظم عمران
January 1, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حسین حقانی کو جنرل باجوہ نے لابنگ کے لئے امریکا میں ہائر کیا۔

اتوار کے روز زمان پارک لاہورمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ لو کو پاکستان سے سبق پڑھایا گیا، حسین حقانی میرے خلاف کمپیئن اور جنرل باجوہ کی تشہیر کرتے رہے۔ امریکا میں ٹرمپ حکومت نے تاریخی استقبال کیا۔

عمران خان نے کہا کہ قمر جاوید باجوہ کمر میں چھرا گھونپ رہا تھا اور ہمدردی بھی کررہا تھا۔ ہمارے 3 ارکان پنجاب اسمبلی کو اعتماد کے ووٹ کے لئے اسٹیبلشمنٹ نے نیوٹرل رہنے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کو اکٹھا اور باپ کو پیپلز پارٹی میں شامل کرایا جارہا ہے۔ شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئیگا، اسٹیبلشمنٹ معیشت سمیت سب بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو افغانستان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں، موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات تھے۔