Tuesday, April 23, 2024

قمبر شہدادکوٹ، تیز رفتار کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

قمبر شہدادکوٹ، تیز رفتار کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
November 27, 2022 ویب ڈیسک

قمبر شہدادکوٹ (92 نیوز) - قمبر شہدادکوٹ میں المناک حادثہ پیش آگیا، تیز رفتار کار اور ٹریکٹر ٹرالی ایک دوسرے سے ٹکراگئیں، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

قمبر شہدادکوٹ میں انڈس ہائی وے پر کار اور ٹریکٹر ٹرالی ایک دوسرے میں جا گھسیں جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد موت کی نیند سو گئے۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار بالکل تباہ ہوگئی۔ مرنے والوں میں سید مٹھل شاہ، اسماعیل شاہ، 12 سالہ سید بی بی، منشاء، عظیم شاہ اور بی بی صابرہ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق خیر پور جوسو کے مقام پر حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو سے ہے۔

پولیس نے ٹریکٹر اور کار کو تحویل میں لے لیا، ٹریکٹر ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہوگیا ہے۔