Friday, April 19, 2024

قلندرز کی دھمال؟ یا ملتان ہوگا سلطان؟ پی ایس ایل فائنل کا میدان آج سجے گا

قلندرز کی دھمال؟ یا ملتان ہوگا سلطان؟ پی ایس ایل فائنل کا میدان آج سجے گا
February 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) قلندرز کی دھمال؟ یا ملتان ہوگا سلطان؟ پی ایس ایل فائنل کا میدان آج سجے گا۔

ملتان سلطانز اعزاز کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں جبکہ لاہور قلندرز پہلی بار ٹرافی اٹھانے کیلئے پرجوش ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں ہائی وولٹیج ٹاکرا شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

ملتان سلطانز نے کوالیفائر میں لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی پہلے ایلیمینیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے ہرایا جبکہ دوسرے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 رنز سے شکست دی۔