Wednesday, April 24, 2024

قلات میں سیلاب متاثرین کی گاڑی میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

قلات میں سیلاب متاثرین کی گاڑی میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق
October 10, 2022 ویب ڈیسک

قلات (92 نیوز) - قلات میں سیلاب متاثرین کی گاڑی میں دھماکہ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق بم گاڑی میں نصب تھا، سیلاب متاثرین نے گاڑی کرائے پر حاصل کی تھی۔ جوہان سے امدادی سامان قلات لایا جا رہا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق قلات اور دوسرے کا سندھ سے ہے۔