Thursday, April 18, 2024

قبل ازوقت انتخابات ہوں گے یا نہیں، الیکشن کمیشن نے جائزہ لینا شروع کر دیا

قبل ازوقت انتخابات ہوں گے یا نہیں، الیکشن کمیشن نے جائزہ لینا شروع کر دیا
April 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - قبل ازوقت انتخابات ہونے یا نہ ہونے سے متعلق الیکشن کمیشن نے جائزہ لینا شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے قانونی ٹیم سے رائے مانگ لی۔ ڈی جی لاء کی سربراہی میں ٹیم نے چھٹی کے روز ہی کام شروع کر دیا۔ آئین، قانون اور رولز کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن کو رائے دی جائے گی۔ نئے انتخابات کیلئے موجودہ حلقہ بندیوں کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئین کے تحت نئے انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔ الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیوں کیلئے چار سے پانچ ماہ دکار ہیں۔ نئی حلقہ بندیاں کتنے وقت میں ہو سکتی ہیں، الیکشن کمیشن نے وقت مانگ لیا۔