قازقستان میں روسی فوج کی تعیناتی کے بعد بھی پرتشدد مظاہرے

الماتے (92 نیوز) قازقستان میں روسی فوج کی تعیناتی کے بعد بھی پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔
دارالحکومت الماتے کا مرکزی چوک میدان جنگ بنا رہا۔ جھڑپوں میں 18 سکیورٹی اہلکاروں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔ مظاہرین نے درجنوں گاڑیاں جلا دیں۔ فوجی اہلکاروں نے دارالحکومت الماتے میں مرکزی ہوائی اڈے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا۔ دو ہزار سے زائد مظاہرین گرفتار بھی کر لیئے گئے۔
قازقستان نے تیل کی پیداوار کم کر دی ۔ یورینیم کی قیمت بھی 8 فیصد اضافے سے 45.40 ڈالر فی پونڈ ہو گئی۔ قازق صدر نے مظاہروں کو غیر ملکی سازش قرار دے دیا۔