Saturday, May 18, 2024

قازقستان میں احتجاج ختم نہ ہو سکا، مظاہرین کو گولی مارنے کا حکم

قازقستان میں احتجاج ختم نہ ہو سکا، مظاہرین کو گولی مارنے کا حکم
January 8, 2022 ویب ڈیسک

نور سلطان (92 نیوز) قازقستان میں احتجاج ختم نہ ہو سکا۔ مظاہرین کو گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا۔

صدر قازقستان جومارت توکائیوف کا کہنا ہے ملک میں دستوری نظم ونسق بحال کرلیا۔ ملک میں آئین بحال کر دیا۔ سکیورٹی فورسز نے فساد پھیلانے والوں کےخلاف آپریشن کا آغاز کر دیا۔

 ادھر روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے قازقستان میں امن وامان کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ علاقائی سکیورٹی کے حوالے سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے لیےاہم ہیں۔

قازقستان میں روسی فوج کی تعیناتی کے بعد بھی پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ قبل ازیں دارالحکومت الماتے کا مرکزی چوک میدان جنگ بن گیا تھا۔ جھڑپوں میں 18 سکیورٹی اہلکاروں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مظاہرین نے درجنوں گاڑیاں جلا دیں تھیں۔