Friday, May 3, 2024

قائد نون لیگ نواز شریف کی پارٹی انتخابات رواں ماہ کرانیکی ہدایت

قائد نون لیگ نواز شریف کی پارٹی انتخابات رواں ماہ کرانیکی ہدایت
January 8, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے پارٹی انتخابات رواں ماہ کرانے کی ہدایت کردی۔

سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی آئین میں ترامیم پر کام شروع کردیا، مریم نواز کیلئے پارٹی کی صدر بننے کی بھی راہ ہموار ہوگئی۔ پارٹی صدر بننے کیلئے سینئر نائب صدر کے عہدے پر کام کرنا ضروری ہوگا۔

پارٹی آئین میں ترمیم کرکے نواز شریف کو تاحیات قائد منتخب کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے بھی نون لیگ کو فوری پارٹی الیکشن کرانے کی ہدایت کی تھی۔