Saturday, July 27, 2024

قائداعظمؒ کے حکم پر ماسٹر الطاف حسین نے پاکستان کا پہلا قومی پرچم تیار کیا

قائداعظمؒ کے حکم پر ماسٹر الطاف حسین نے پاکستان کا پہلا قومی پرچم تیار کیا
August 13, 2023 ویب ڈیسک

حیدرآباد (92 نیوز) - پرچم کسی بھی ملک و قوم کی پہچان ہوتا ہے، قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے حکم پر ماسٹر الطاف حسین نے قرول باغ دہلی میں پاکستان کا پہلا قومی پرچم تیار کیا، انہیں قومی خدمت کے اعتراف میں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

زندہ قومیں ہمیشہ اپنے قومی ہیروز کو یاد رکھا کرتی ہیں، پاکستان کا پہلا قومی پرچم تیار کرنے کا اعزاز حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ماسٹر الطاف حسین کو حاصل ہے جنہوں نے جون 1947ء کو قرول باغ دہلی میں قائد اعظم کے حکم پر پہلا قومی پرچم اپنے ہاتھوں سے تیار کیا تھا اور ان کی قومی پرچم تیار کرتے ہوئے تصویر امریکی جریدے میں بھی شائع ہوئی تھی۔

ماسٹر الطاف حسین کے فرزند ظہور الحسن اپنے والد کی اس قومی خدمت پر فخر محسوس کرتے ہیں، ظہور الحسن کی مسلسل جدوجہد کے بعد حکومت پاکستان نے ماسٹر الطاف حسین کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں رواں سال 23 مارچ کو تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا ہے۔