Friday, April 19, 2024

قاتلہ حملے میں جاں بحق سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نور محمد مسکانزئی خاران میں سپردخاک

قاتلہ حملے میں جاں بحق سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نور محمد مسکانزئی خاران میں سپردخاک
October 15, 2022 ویب ڈیسک

خاران (92 نیوز) - قاتلانہ حملے میں جاں بحق سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نور محمد مسکانزئی کو خاران میں سپرد خاک کردیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے نورمحمد مسکانزئی کے قتل کی شدید مذمت کی۔

بلوچستان کے علاقے خاران میں گزشتہ شب دہشت گردوں کی فائرنگ سے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نورمحمد مسکانزئی کو قتل کیا گیا۔ واقعے کے خلاف بلوچستان کی وکلاء تنظیموں کی جانب سے ماتحت عدالتوں کو بائیکاٹ سمیت تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ جسٹس ر نورمحمد مسکانزئی پر حملے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان سمیت دیگر ججز اور وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے قتل پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ شہید جسٹس (ر) محمد نور مسکانزئی ایک بہادر نڈر جج تھے۔

دوسری جانب پولیس کے حکام کے مطابق واقعے کے حوالے تحقیقات کا عمل جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔