لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پولیس مدعیت میں درج ایف آئی آر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
عمران خان کا کہنا ہے مجھے قتل کرنے کا منصوبہ دو ماہ قبل بنایا گیا، 24 ستمبر کو عوام کو بھی بتا دیا تھا، مکمل صحت یاب ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگیں گے، دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے حکومت پر قاتلانہ حملے کا الزام لگانے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کبھی اتحادی حکومت نہیں بننی چاہئیے وگرنہ بلیک میل ہوتے رہیں گے۔ دو تہائی اکثریت ہو تو وزیراعظم مضبوط ہوتا ہے۔