Sunday, September 8, 2024

قانون نوٹیفائی ہوچکا، نوٹیفکیشن حتمی ہے، ماہر قانون اشتر اوصاف

قانون نوٹیفائی ہوچکا، نوٹیفکیشن حتمی ہے، ماہر قانون اشتر اوصاف
August 20, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ماہر قانون اشتر اوصاف نے کہا قانون نوٹیفائی ہو چکا، نوٹیفکیشن حتمی ہے۔

اشتر اوصاف نے کہا صدر مملکت نے کہاں کہا کہ وہ اس قانون سے متفق نہیں، اگر نہیں کہا تو اب ان کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ ایسی بات کریں، صدر مملکت کے پاس ثبوت ہیں تو انہوں نے اس کا ذکر پہلے کیوں نہیں کیا۔

شائق عثمانی بولے اگر صدر نے دستخط نہیں کیے تو جعلی کس نے کیے؟ معاملے کی محکمہ جاتی تحقیقات ہونی چاہیے۔

یاسین آزاد بولے صدر بتائیں انہوں نے کیا کارروائی کی؟ اگر دستخط نہیں کیے تو انہیں استعفی دے دینا چاہیے، وہ ایک پل کیلئے بھی صدارت کے منصب کے اہل نہیں رہے۔

احمد بلال محبوب بولے صدر کا اس طرح کا بیان آنا تشویش ناک ہے، عارف علوی نے نہیں بتایا عملے نے کس طرح حکم کی خلاف ورزی کی؟