Thursday, April 25, 2024

قانون کی حکمرانی پر یقین، 18 مارچ کو عدالت پیش ہونگا، عمران خان

قانون کی حکمرانی پر یقین، 18 مارچ کو عدالت پیش ہونگا، عمران خان
March 16, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، 18 مارچ کو عدالت پیش ہوں گے۔

سینئر نیوز اینکرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ان کی گرفتاری عدالت میں پیش ہونے کیلئے نہیں انہیں مارنے کیلئے ہے، عدالت میں پیش ہونے سے کبھی ا نکار نہیں کیا،یہ انہیں اس جگہ بلا رہے ہیں جس کے بارے میں انہیں سکیورٹی خدشات ہیں۔

عمران خان مزید بولے کہ انتخاب کسی صورت 90 دن سے آگے نہیں جانے دیں گے، انتخابات 90  روز سے آگے گئے تو پھر آئینی تحریک چلائیں گے۔

جان کو خطرہ ہے، سکیورٹی کی ضمانت ملے تو عدالت پیش ہو جاؤں گا، چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا جان کو خطرہ ہے، سکیورٹی کی ضمانت ملے تو عدالت پیش ہو جاؤں گا۔ کہا ان پر جان لیوا حملہ ہوچکا ہے، اس کے باوجود دو بار میں عدالت گئے مگر سکیورٹی بالکل نہیں تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت واحد امید پاکستان کی عدلیہ ہے، اسکے علاوہ پاکستان میں جنگل کا قانون ہے، عدالت چاہے تو ویڈیو کانفرنس پر بھی سماعت ہوسکتی ہے۔