Friday, May 17, 2024

قمر زمان کائرہ سے گلگت بلتستان کونسل ممبران کی ملاقات، گلگت بلتستان میں عوامی مسائل سے متعلق گفتگو

قمر زمان کائرہ سے گلگت بلتستان کونسل ممبران کی ملاقات، گلگت بلتستان میں عوامی مسائل سے متعلق گفتگو
June 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ سے گلگت بلتستان کونسل ممبران کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں ترقیاتی عمل اور عوام کے مسائل سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 اس موقع پر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ بلتستان کونسل کی بے یقینی کی کیفیت کو ختم کرنے کے لیے جلد لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ صوبائی حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے حکمت عملی ترتیب دیں گے ۔ 2009 میں بھی گلگت بلتستان کے عوام کو اختیارات ہماری حکومت نے دیے تھے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو اختیارات دینے کے لیے ہر قسم کی معاونت کریں گے۔

قمر زمان کائرہ بولے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ تمام تر سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنی ذمہ داریاں سر انجام دوں گا ۔

ادھر ممبران گلگت بلتستان کونسل نے کہا گلگت بلتستان کونسل کے غیر فعال ہونے سے عوام کی توقعات پر پورا اترنے سے قاصر ہیں۔ عبوری صوبے کا قیام گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ صوبے کے قیام کے فیصلے تک گلگت بلتستان کونسل کے اختیارات کو واضح کیا جائے۔