Friday, April 19, 2024

قائم علی شاہ نے اہم شخصیت کے کہنے پر ہوش انڑ کوکنٹرولر پیس لگادیا

قائم علی شاہ نے اہم شخصیت کے کہنے پر ہوش انڑ کوکنٹرولر پیس لگادیا
October 2, 2016
کراچی(92نیوز)سائیں قائم علی شاہ  تو سندھ حکومت کی باگ ڈور چھوڑ گئے مگر ان کے کارنامے ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے  سائیں سرکار نے پیپلزپارٹی کی اہم شخصیت کے دوست  کو نوازنے کے لئے قوانین کی دھجیاں اڑا کر گولڈن ہینڈ شیک لینے والے ہوش لطیف انڑ کو سندھ گورنمنٹ پریس کا کنٹرولر تعینات کردیا۔ تفصیلات کےمطابق  سابق وزیراعلی سندھ نے اپنی پارٹی کی اہم شخصیت کے کہنے پر ملازمت سے گولڈن ہینڈ شیک لینے والے افسر ہوش لطیف انڑ کو سندھ گورنمنٹ پریس کا کنٹرولر لگا دیا۔ سائیں نے ہوش لطیف انٹر کو نوازنے کے لئے نہ صرف تمام تر قوانین کو بالائے طاق رکھا بلکہ سیکرٹری صنعت و تجارت کی سمری کو بھی ںظر انداز کردیا۔ سیکرٹری صنعت نے اپنی سمری میں ہوش لطیف انڑ کی تعیناتی کی مخالفت کرتے ہوئے اسے سندھ سول سرونٹ ایکٹ اور پرموشن اینڈ ٹرانسفر رولز انیس سو چوہتر کی  خلاف ورزی قرار دیا تھا ۔ ہوش لطیف انڑ کو کرپشن کی روک تھام کے ادارے کی جانب سے مختلف الزامات کی تحقیقات کا سامنا ہے۔ ذرائع کا کہنا سندھ گورنمنٹ پریس کے کنٹرولر کا عہدہ انتہائی حساس ہے جس پر ہوش لطیف انڑ کی تعیناتی سے سرکاری ریکارڈ غیر محفوظ ہوسکتاہے ۔