Saturday, May 18, 2024

قاف لیگ کے دور میں ہیلتھ کارڈ کی ضرورت نہیں تھی، چودھری پرویز الہی

قاف لیگ کے دور میں ہیلتھ کارڈ کی ضرورت نہیں تھی، چودھری پرویز الہی
February 6, 2022 ویب ڈیسک

گجرات (92 نیوز) چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے قاف لیگ کے دور میں ہیلتھ کارڈ کی ضرورت نہیں تھی۔

گجرات سے نون لیگ کے رہنما امجد فاروق کی قاف لیگ میں شمولیت کے موقع پر گفتگو میں اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا قاف لیگ کے دور میں اسپتالوں میں دوائیں مفت ملتی تھیں۔ حکومت کو کچھ مشکلات کا سامنا ہے جنھیں مل کر حل کر رہے ہیں۔ پہلے دن سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان سے باہر پارٹی کو متحرک کرنے کے لئے کردار ادا کریں۔ ووٹ کا حق ملنے کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کی عزت میں اضافہ ہو گا۔ ووٹ کا حق ملنے پر اوورسیز پاکستانیوں کو جمہوریت کے عمل میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ووٹ کا حق ملنے کے بعد اب ہر حکومت سمندر پار پاکستانیوں کی قدر پر مجبور ہو جائے گی۔

امتیاز احمد نے سپیکر چودھری پرویز الٰہی کو ریاض میں پارٹی کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔ سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے پارٹی کنونشن میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔