Thursday, April 18, 2024

قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 2 کشمیری شہید

قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 2 کشمیری شہید
April 12, 2022 ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) - بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے۔

مقبوضہ وادی میں قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ علاقے میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔