Saturday, May 4, 2024

قابض بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا

قابض بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا
January 13, 2022 ویب ڈیسک

سرینگر (92 نیوز) بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض فورسز کی جارحیت جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔ بھارتی فورسز نے محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی پری وان علاقے میں کی۔ آخری اطلاعات تک بھارتی فورسز کی کارروائی جاری تھی۔ بھارتی فورسز کی کارروائی میں بھارتی اسپیشل فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

قبل ازیں بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض فورسز کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوانوں شہید ہو گئے تھے۔ کلگام کےعلاقے حسین پورہ میں بھارتی فورسز نے جعلی آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔