لاہور (92 نیوز) - قابل اعتراض مواد والی کتاب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر نجی پبلشر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
کتاب کا قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو بھی ہوش آ گیا۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے مارکیٹ سے کتاب اٹھانے کا کام شروع کر دیا۔ نجی پبلشر کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ عمرانیات نصاب میں شامل ہی نہیں۔ پرائیوٹ پبلشر نے این او سی کے بغیر عمرانیات کی کتاب شائع کی۔ اب اس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
عمرانیات کی کتاب میں قابل اعتراض مواد کی موجودگی والے حصے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔