Thursday, April 18, 2024

ق لیگ، ترین گروپ اور ایم کیو ایم کے بغیر ہمارے پاس 172 سے زائد افراد ہیں، تیمور تالپور

ق لیگ، ترین گروپ اور ایم کیو ایم کے بغیر ہمارے پاس 172 سے زائد افراد ہیں، تیمور تالپور
March 22, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رہنما پیپلزپارٹی تیمور تالپور کا کہنا ہے ق لیگ، ترین گروپ اور ایم کیو ایم کے بغیر ہمارے پاس 172 سے زائد افراد ہیں۔

نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے تیمور تالپور نے کہا عمران خان کا وقت کم رہ گیا ہے۔ انہیں معلوم ہے کہ ان کا آخری وقت آ گیا ہے۔ ق لیگ، ترین گروپ، ایم کیوایم کے بغیر ہمارے پاس 172 سے زائد افراد ہیں۔

 ادھر لیگی رہنما کھیل داس کوہستانی  نے کہا انہوں نے منحرف ارکان سے متعلق غلیظ زبان استعمال کی۔