Wednesday, May 1, 2024

ق لیگ پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی ہے، اسد عمر

ق لیگ پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی ہے، اسد عمر
March 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ق لیگ چند اضلاع کی پارٹی ہے۔

اسد عمر نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کواندرونی اور بیرونی چیلنجرز کا سامنا ہے ۔ روس اور امریکہ افغانستان میں گئے تو پاکستان کو شدید نقصان ہوا۔ عمران خان پر اللہ کا سایہ ہے ۔ مشکل حالات میں پاکستانیوں نے مقابلہ کرنا ہے ۔ ملک قربانی سے بنا ہے اس کے لیے مزید قربانیاں دینے کو تیار ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف 2018 میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی پارٹی ہے ۔ عمران خان واحد شخصیت ہیں جنہوں نے ملک کو متحد کیا ہوا ہے ۔ قائدِ اعظم اور لیاقت علی خان کے بعد عمران خان کی واحد حکومت ہے جس میں تمام ریاستی ادارے ملکر کام کر رہے ہیں ۔ ماضی میں حکومتوں نے اداروں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا ہے ۔ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے ۔ ہماری حکومت کسی ملک کے ساتھ حالات خراب نہیں کرنا چاہتے ۔ عمران خان نے وہ فیصلہ کرنا ہے جو قوم کی ضرورت ہے ۔ پاکستان اللہ تعالیٰ کا تحفہ ہے ۔ اس لیے سب سے پہلے گھرانا نہیں ۔ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی ۔ پاکستان ایسا ملک بننے جارہا ہے کہ دنیا بھر کے پاکستانی رشک کریں گے