Friday, May 17, 2024

ق لیگ اپوزیشن کا ساتھ دے گی تو آسانی سے جیت جائیں گے، بلاول بھٹو

ق لیگ اپوزیشن کا ساتھ دے گی تو آسانی سے جیت جائیں گے، بلاول بھٹو
March 6, 2022 ویب ڈیسک

اوکاڑہ (92 نیوز) - چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے ق لیگ اپوزیشن کا ساتھ دے گی تو آسانی سے جیت جائیں گے۔

بلاول بھٹو نے 92 نیوز سے گفتگو میں کہا ق لیگ ساتھ نہ دے تو بھی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بہت امکانات ہیں۔ عمران خان کا ہر جگہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ وزیراعظم کو ہٹانے کیلئے بار بار حملہ کریں گے۔

قبل ازیں بلاول بھٹو زراداری کا کہنا تھا نظر آرہا ہے عوام کا اعتماد اس کٹھ پتلی پر سے اٹھ گیا۔ یہ تبدیلی نہیں، تباہی کا سونامی ہے۔ حکومت نے نوجوانوں کو مایوس کیا۔ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے نوکریاں ڈھونڈ رہے ہیں۔ کٹھ پتلی کے پاس تین دن ہیں، استعفیٰ دے اور گھر جائے ۔

بلاول بھٹو زراداری کا کہنا تھا عمران خان نے بنی گالا بچا کر لوگوں کے گھرچھین لیے۔ موجودہ حکومت نے زندگی کے ہر طبقے کے ساتھ ہاتھ کیا ہے۔ حکومت کی بزدلی اور نااہلی سے دہشت گردی پھر بڑھ گئی۔ مہنگائی سے ہر طبقہ پریشان ہے۔ پہلے دن اسے بے نقاب کیا۔ یہ الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ ہے۔ ہمت ہے تو استعفیٰ یا اسمبلیاں توڑو۔ انتخابات میں ہمارا سامنا کرو۔