Wednesday, May 8, 2024

ق لیگ کا تحریک انصاف میں ممکنہ انضمام، چودھری پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل

ق لیگ کا تحریک انصاف میں ممکنہ انضمام، چودھری پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل
January 16, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ق لیگ کے سربراہ چو دھری شجاعت نے چودھری پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کر کے 7 دن میں وضاحت طلب کر لی ہے۔

کی چودھری پرویز الہٰی کی رکنیت ق لیگ کے تحریک انصاف میں ممکنہ انضمام کے پیشِ نظر معطل کی گئی ہے۔

مزید براں ق لیگ کے جنرل سیکرٹری طارق بشیر چیمہ نے مونس الہی، حسین الہی اور کامل علی آغا کو بھی شوکاز نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔

شوکاز نوٹسز میں کہا کہ پارٹی رکنیت کے ہوتے ہوئے کسی اور جماعت کے ساتھ ضم نہیں ہو سکتے، کسی اور جماعت میں جانا ہے تو پارٹی رکنیت چھوڑنی ہو گی، اگر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی تو پارٹی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھے گی۔

تمام ارکان کو شو کاز نوٹسز کے مقرر کردہ وقت میں جواب دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔