Tuesday, May 7, 2024

ق لیگ کا حکومت چھوڑنے کا عندیہ

ق لیگ کا حکومت چھوڑنے کا عندیہ
March 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اتحادیوں کا جھکاؤ اپوزیشن کی جانب ہے۔ ق لیگ نے حکومت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔

پرویزالہی کا کہنا ہے حکومت نے بہت دیر کر دی۔ ایک شخص گھبرایا پھر رہا ہے۔ ساڑھے تین سال انکے نیپی بدلے گئے، اب مہنگے ہو گئے ہیں۔ اب تو پشاور کی مدد سے بھی بات نہیں بن رہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حد سے زیادہ تابعداری کی وجہ سے ڈلیور نہیں کر پائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مولانا، زرداری اور نوازشریف کا اتحاد بھی دیرپا قرار دے دیا اور اپوزیشن اتحاد کی جانب سے وزارت اعلیٰ کی آفر کی بھی تصدیق کر دی۔