Thursday, March 28, 2024

ق لیگ حکومتی اتحاد کا حصہ رہے گی یا نہیں، فیصلہ آج ہوجائیگا

ق لیگ حکومتی اتحاد کا حصہ رہے گی یا نہیں، فیصلہ آج ہوجائیگا
March 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مسلم لیگ ق حکومتی اتحاد کا حصہ رہے گی یا نہیں اس سے متعلق فیصلہ آج ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر مونس الہٰی وزیراعظم عمران خان سے شام 7 بجے بنی گالا میں ملاقات کرکے ق لیگ کے حتمی فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

حکومتی وفد پنجاب کی وزارت اعلیٰ پر ترین گروپ سے مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہ کرنے سے پہلے ہی آگاہ کرچکا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے مونس الہٰی کی ملاقات سے قبل ق لیگ کی سینئر قیادت کی بیٹھک بھی ہوگی۔