Thursday, April 18, 2024

ق لیگ بطور اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، زین بھٹی

ق لیگ بطور اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، زین بھٹی
March 15, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ترجمان چودھری پرویز الہٰی زین بھٹی کہتے ہیں کہ ق لیگ بطور اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

 زین بھٹی نے پروگرام ‘‘ صبح سویرے پاکستان ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویزالہٰی کے حکومت کے دیگر اتحادیوں سے رابطے ہیں، چاہتے ہیں چاروں اتحادی جماعتیں مل کر فیصلے کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق نے کبھی حکومت کا لالچ نہیں کیا، بطور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی گراں قدر خدمات ہیں۔ ہماری پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار چودھری پرویز الہٰی کو دے دیا ہے۔

زین بھٹی مزید بولے کہ وزیراعظم کو چاہیے بطور چیئرمین اپنی پارٹی پر نظر رکھیں۔ پنجاب اور مرکز میں ترین گروپ نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔