Sunday, September 8, 2024

پیرو میں بس حادثہ، 13 افراد ہلاک، 5 زخمی

پیرو میں بس حادثہ، 13 افراد ہلاک، 5 زخمی
August 20, 2023 ویب ڈیسک

لیما (92 نیوز) - جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں بس حادثے میں 13 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے زخمیوں کو پسکو شہر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جنوب مشرقی قصبے سے دارالحکومت لیما جانے والی بس میں 50 مسافر سوار تھے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق پیرو میں ٹریفک حادثات عام ہیں، 2019ء میں وہاں ٹریفک حادثات میں چار ہزار چار سو چودہ اموات ہوئیں۔