Saturday, April 27, 2024

پیرو کی صدر نے مظاہرین کی حمایت کردی، الیکشن کرانے پر زور

پیرو کی صدر نے مظاہرین کی حمایت کردی، الیکشن کرانے پر زور
December 18, 2022 ویب ڈیسک

لیما (92 نیوز) - لاطینی امریکا کے ملک پیرو کی صدر نے کانگریس سے ملک میں عام انتخابات کرانے کے لیے زور دیا ہے۔

صدر ڈینا بولوارتے نے کہا ہے کہ وہ ایک عبوری حکومت کی سربراہی کررہی ہیں۔ کانگریس کو چاہیے کہ ملک میں عام انتخابات کےلیے کردار ادا کرے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرو کے سابق صدر پیڈرو کاسٹیلو کی رہائی، قبل از وقت انتخابات اور کانگریس کے شٹ ڈاؤن کے مطالبات کیلئے جاری مظاہرے تاحال ختم نہ ہوسکے جبکہ مظاہروں کے دوران اب تک ایک درجن سے زیادہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ملک میں جاری مظاہروں کی وجہ سے کانگریس نے نائب صدر ڈینا بولوارٹے کی جانب سے عام انتخابات کے حوالے سے پیش کیے گئے بل کو بھی مسترد کردیا ہے۔ نائب صدر کی جانب سے بل میں 2026 میں ہونیوالے عام انتخابات کو رواں ماہ منعقد کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔