Friday, April 26, 2024

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی
September 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور کی احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی ہو گئی۔

لاہور احتساب عدالت میں پیرا گون ہاوسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی خواجہ سلیمان رفیق عدالت پہنچے اور حاضری مکمل کروائی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کا مزید وقت کی استدعا کرتے ہوئے کہنا تھا دوملزمان کے شامل تفتیش ہونے پر ٹرائل نہیں روکا جا سکتا۔ خواجہ بردران کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ ہمارا کیس ان سے الگ ہو چکا تھا۔ نئے ملزمان کی وجہ سے ہمارا ٹرائل نہ روکا جائے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ اگر کوئی شہادتیں ہیں تو پیش کریں، لوگ عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سعد رفیق نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نشانے پر رکھ لیا، بولے ملک کو سیلاب جیسی آفت کا سامنا ہے اور عمران خان جلسوں میں لگا ہوا ہے۔

عدالت نے تفتیشی آفیسر کو چالان مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔