کراچی (92 نیوز) - پیپلزپارٹی رہنماء سعید غنی نے چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد کا اظہار کیا۔ کہتے ہیں میاں صاحب کی الیکشن کمیشن نال گل نہیں بنی، ایم کیو ایم آخری سانسیں لے رہی ہے۔ پیپلزپارٹی میں آنے والا لسانیت کی سیاست چھوڑ کر آرہا ہے۔
کراچی کی سیاسی پچ پر ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی میں لفظی گولہ باری کا مقابلہ ! سعید غنی نے ایم کیو ایم کے مزید پریشان ہونے کا دعویٰ کردیا، کہتے ہیں کہ ن لیگ ایم کیوایم کے مردہ گھوڑے کے بجائے کہیں اور بات کرے۔
کراچی میں ایم کیو ایم کے سابق رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی کی ڈرائی کلین پی اایس پی تھی خالد مقبول بے بس کنوینر ہیں۔ سعید غنی نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی کو کمزور کرنے کے لیے ایم کیو ایم استعمال ہو رہی ہے۔
ایم کیو ایم چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے رہنماوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا ووٹ بینک بندوق کے زور پر تھا، آصف زرداری نے ملک بچایا مہاجر نام کسی کی میراث نہیں۔