Monday, September 16, 2024

پیپلزپارٹی نے ترقیاتی فنڈز منجمد کرنے کا فیصلہ غیرقانونی قرار دیدیا

پیپلزپارٹی نے ترقیاتی فنڈز منجمد کرنے کا فیصلہ غیرقانونی قرار دیدیا
September 3, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان پیپلزپارٹی نے ترقیاتی فنڈز منجمد کرنے کا فیصلہ غیرقانونی قرار دے دیا۔

سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں کہا الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے وقت خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ترقیاتی اسکیمز کو روکا جاسکتا ہے، توقع نہیں تھی کہ الیکشن کمیشن غیرآئینی عوام دشمن اقدام اٹھائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کی اسکیم پہلے سے چل رہی ہے۔ مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن فوری جاری ترقیاتی اسکیمز کے فنڈز کے اجرا کا حکم دے۔