Saturday, May 18, 2024

پیپلزپارٹی نے کہا پنجاب میں سیٹیں دیں ورنہ وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے، شاہ محمود قریشی

پیپلزپارٹی نے کہا پنجاب میں سیٹیں دیں ورنہ وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے، شاہ محمود قریشی
April 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے کہ پنجاب میں سیٹیں دیں ورنہ وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔

پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا تحریک انصاف کے جلسےمیں عام لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پشاور جلسے میں خواتین بھی چھوٹےچھوٹےبچوں کو اٹھائے شریک ہوئیں۔ اس سے قبل عام لوگوں کی اتنی دلچسپی کبھی نہیں دیکھی۔ جلسے میں لوگوں کا ایک جم غفیر تھا، اس لئے جلد راستہ بھی نہیں ملا۔

شاہ محمود قریشی بولے ایک ہمارا نظریہ ہے اور ایک موجودہ حکومت کا۔ پیپلزپارٹی بلیک میل کر رہی ہے، یہ حکومت کبھی نہیں چل پائے گی۔ پی پی نے ن لیگ سے کہا پنجاب میں سیٹیں دیں ورنہ وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔ ایم کیوایم اپنے فیصلے پر پریشان ہے۔ متحدہ کا ووٹر پارٹی کا فیصلہ ماننے کو تیار نہیں۔ کراچی میں 16 اپریل کو شاندار جلسہ منعقد کریں گے۔