Sunday, September 8, 2024

پیپلزپارٹی نے بھی کرپشن پرسیپشن انڈیکس حکومت کے خلاف چارج شیٹ قرار دیدی

پیپلزپارٹی نے بھی کرپشن پرسیپشن انڈیکس حکومت کے خلاف چارج شیٹ قرار دیدی
January 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے بھی کرپشن پرسیپشن انڈیکس حکومت کے خلاف چارج شیٹ قرار دے دی۔

نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں شیری رحمٰن نے کہا مشیرِاحتساب شہزاد اکبر کا استعفیٰ ثبوت ہے کہ کرپشن واقعی بڑھی ہے۔ آپ کا جھوٹا بیانیہ عالمی سطح پر بھی مسترد ہوچکا، صرف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل ہی نہیں 8 دیگر عالمی ادارے بھی پاکستان میں کرپشن بڑھنے کا کہہ چکے۔

پیپلزپارٹی کی رہنماء نے مزید کہا کہ کرپشن میں پاکستان کا 16 درجے اوپر جانا اس حکومت کے بیانئے کو بے نقاب کرتا ہے، ایک سال کے اندر پاکستان 140 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ ‏کرپشن ختم کرنے کی دعویدار حکومت نے 16 ممالک کو کرپشن میں پیچھے چھوڑ دیا۔ احتساب صرف مخالفین کو نشانا بنانے کے لئے ہے۔