Sunday, May 5, 2024

پیپلزپارٹی کی جماعت اسلامی کو ملکر کراچی کا بلدیاتی سیٹ اپ بنانے کی پیش کش

پیپلزپارٹی کی جماعت اسلامی کو ملکر کراچی کا بلدیاتی سیٹ اپ بنانے کی پیش کش
January 18, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پیپلزپارٹی کی جماعت اسلامی کو ملکر کراچی کا بلدیاتی سیٹ اپ بنانے کی پیش کش کردی۔ صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر مانگنے سے میئر نہیں ملے گا بیٹھ کر بات کریں۔

بدھ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ہم جماعت اسلامی سے ترجیحی طور پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے ساتھ بیٹھ کر بلدیاتی سیٹ اپ بنانے کیلئے تیار ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ جن نشستوں پر اعتراض ہے ان کو قانون کے مطابق آگے بڑھا سکتے ہیں۔ حافظ نعیم کو ان کے لوگ غلط اطلاعات پہنچا رہے ہیں، میرا بھائی دو یوسیز سے الیکشن لڑا تھا ایک سے وہ ہارا اور ایک سے جیت گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کے ایم سی میں میئر کا معاملہ مل کر طے کریں۔ جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کو کراچی کے عوام نے واضح مینڈیٹ دیا،  جماعت اسلامی کو ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا چاہئے۔