Friday, April 19, 2024

پیپلزپارٹی کو راضی کرنے کیلئے پنجاب کا پانی سندھ کو دیا جارہا ہے، فواد چودھری

پیپلزپارٹی کو راضی کرنے کیلئے پنجاب کا پانی سندھ کو دیا جارہا ہے، فواد چودھری
May 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء فواد چودھری کا کہنا ہے پیپلزپارٹی کو راضی کرنے کیلئے پنجاب کا پانی سندھ کو دیا جارہا ہے۔

جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی آبادی انتظامی بحران کا شکار ہے، چیف سیکرٹری اور آئی جی اپنی من مانی کررہے ہیں، گندم کا سرکاری کوٹہ بند کردیا گیا ہے،، رواں سال کے آخر میں گندم بحران کا خدشہ ہے، بحران کا فوری نوٹس لینا ہوگا۔

فواد چودھری نے ارکان پنجاب اسمبلی کا کیس منگل کے بجائے کل سننے کی اپیل کردی، ان کو کوئی پرواہ نہیں، کہتے ہیں منگل کو یا اپنی مرضی سے کیس سنیں گے۔ الیکشن کمیشن پنجاب کے ارکان اسمبلی کا کیس جلد نمٹائے۔

سابق وزیرِاطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان آج میانوالی کے جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ لانگ مارچ کی تاریخ 20 مئی سے 29 مئی کے درمیان ہوسکتی ہے۔