Friday, March 29, 2024

پیپلزپارٹی کے سینئر سیاستدان ڈاکٹر سکندر میندھرو 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

پیپلزپارٹی کے سینئر سیاستدان ڈاکٹر سکندر میندھرو 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
June 11, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پیپلزپارٹی کے سینئر سیاستدان ڈاکٹر سکندر میندھرو 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

پیپلزپارٹی کے نفیس سیاستدان ڈاکٹر سکندر میندھروخالق حقیقی سے جا ملے۔ ڈاکٹرسکندر میندھرو عارضہ قلب میں مبتلا تھے، کئی دنوں سے علالت کے باعث امریکا کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سات جولائی 1943 کو سندھ کے ضلع بدین میں آنکھ کھولنے والے سکندر میندھروپانچ مرتبہ رکن سندھ اسمبلی رہے۔ محکمہ پارلیمانی امور، صحت، ماحولیات، عشر و زکوۃٰ اور مذہبی امور میں وزیر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دیئے۔

79 برس کے سکندر میندھرو نے سندھ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی، اس وقت پیپلزپارٹی جانب سے سینیٹر تھے۔

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری نے ڈاکٹرسکندر میندھرو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کی میت پاکستان لائی جائے گی۔