Friday, April 26, 2024

تبدیلی نہیں آئی، سلیکٹڈ کو بھگانے کا وقت آگیا، بلاول بھٹو

تبدیلی نہیں آئی، سلیکٹڈ کو بھگانے کا وقت آگیا، بلاول بھٹو
February 28, 2022 ویب ڈیسک

ٹنڈو محمد خان (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ تبدیلی نہیں آئی، سلیکٹڈ کو بھگانے کا وقت آگیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ٹنڈو محمد خان میں مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا صاف اور شفاف الیکشن کروا کر عوام کو مشکل سے نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی، غربت اور بےروزگاری کے خلاف نکلے ہیں، جیالوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔ عوام کو حقوق دلانے اور جدوجہد کے لیے نکلے ہیں، کٹھ پتلی حکمرانوں کے خلاف اگر کوئی احتجاج کررہا ہے تو وہ جیالے کر رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کا آج دوسرا روز ہے، بلاول بھٹو کی زیر قیادت شرکا اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں۔ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ اگلے مرحلے میں ضلع حیدرآباد پہنچے گا۔ صوبائی وزیر جام خان شورو کے حلقے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد استقبال کے لیے موجود ہیں۔