Saturday, April 20, 2024

پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کی وجہ سے وزیراعظم جھک گیا، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کی وجہ سے وزیراعظم جھک گیا، بلاول بھٹو
March 1, 2022 ویب ڈیسک

مورو (92 نیوز) - چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کی وجہ سے وزیراعظم جھک گیا۔

مورو میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرول دس روپے سستا کرنے سے قوم بیوقوف نہیں بنے گی۔

بلاول بھٹو مزید بولے اب پتلی تماشا نہیں صرف تیر چلے گا، معیشت ڈرامے بازی سے نہیں چلتی۔ اگر آپ بزدل نہیں تو توڑیں اسمبلیاں اور استعفی دیں۔

چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا جیب میں عدم اعتماد لے کر ہم اسلام آباد جارہے ہیں، عوام جانتے ہیں تم جھوٹے ہو، آصف زرداری سچے ہیں۔

بلاول نے چھین رہا ہے کپتان روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ بھی لگا دیا، پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی اگلی منزل سکھر ہوگی۔