Saturday, October 1, 2022

پیپلزپارٹی کا پیکا آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے، 27 فروری سے عوامی لانگ مارچ کا اعلان

پیپلزپارٹی کا پیکا آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے، 27 فروری سے عوامی لانگ مارچ کا اعلان
February 21, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے پیکا آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج اور 27 فروری کو کراچی سے عوامی لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

سوموار کے روز لاہور میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور اپوزیشن لیڈر سینٹ یوسف رضا گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیکا آرڈیننس لانے کا مطلب حکومت خوف کا شکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نوکریاں دینے کی بجائے لوگوں کو بےروزگار کردیا۔ کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی۔ تحریک انصاف نے ڈالر کی قیمت کم کرنے کا وعدہ کیا تھا، ملک میں مہنگائی اور بےروزگاری حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔

رہنماء پیپلزپارٹی بولے کہ حکومت میڈیا پر قدغن لگارہی ہے، خان صاحب کیا جب آپ کنٹینر پر تھے تب میڈیا آپ کے ساتھ تھا، اب کیوں نہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت پارلیمنٹ پر یقین نہیں رکھتی۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ 27 فروری کو کراچی سے ہوگا اور لاہور سے ہوتا ہوا 8 مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہوگا۔