Thursday, March 28, 2024

پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ بلاول بھٹو کی قیادت میں مزار قائد سے اسلام آباد کی جانب روانہ

پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ بلاول بھٹو کی قیادت میں مزار قائد سے اسلام آباد کی جانب روانہ
February 27, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ بلاول بھٹو کی قیادت میں مزار قائد سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگیا۔

پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں جیالوں کی بڑی تعداد گاڑیوں سمیت شریک ہے، خواتین اور بچے بھی مارچ میں شامل ہیں۔ شرکا آج ٹھٹھہ اور سجاول سے ہوتے ہوئے بدین پہنچیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مارچ سے خطاب میں کہا، طبل جنگ بجا دیا، سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے، 3 سال ہو گئے اب جانے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا سلیکٹڈ حکومت نے کراچی کےحق پر ڈاکہ مارا ہے، کراچی منی پاکستان ہے اس میں ہر صوبے اور ہر زبان سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، دن رات کی محنت کی وجہ سے اس ملک کی معیشت چلتی ہے۔

بلاول بھٹو بولے کہ عوام کے پیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، پیپلزپارٹی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر طے کرچکی کہ حکومت کو گھر بھیجنا ہے، جیالے اس جدوجہد میں صف اول کا کردار ادا کررہے ہیں۔