Sunday, September 8, 2024

پیپلزپارٹی کا ایم کیوایم پر لسانیت کو ہوا دینے کا الزام

پیپلزپارٹی کا ایم کیوایم پر لسانیت کو ہوا دینے کا الزام
January 23, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم پر لسانیت کو ہوا دینے کا الزام لگا دیا۔

سعید غنی کا کہنا ہے بدقسمتی سے لسانیت کی باتیں ہو رہی ہے۔ جماعت اسلامی بھی تقسیم کی سازش کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی وفاقی جماعت ہے۔ کسی گروہ کو دوبارہ خون ریزی کی اجازت نہیں دینگے۔ بلدیاتی قانون پر اعتراض ہیں تو بیٹھ کر بات کریں۔

انہوں نے کہا ایم کیو ایم کیوجہ سے پورے پاکستان نے نقصان اٹھایا۔ ایم کیو ایم دوبارہ خون کی تلاش میں ہے۔ صوبائی وزیر نے ٹنڈو الہ یار میں خواتین پر ڈنڈے مارنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کر دیا۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی لسانیت پر مبنی سیاست نہیں کی۔ پیپلز پارٹی دوہزار آٹھ میں اقتدار میں آئی، اس وقت صوبے بھر خاص طور پر شہر کراچی میں حالات بہت خراب تھے۔ کراچی میں نوگو ایریاز تھے، اقتدار میں آتے ہی دیہی علاقوں میں امن امان بحال کیا۔ کراچی میں نوگو ایریاز ختم کیے، کراچی دنیا کے خطرنات ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر تھا، آج ایک سو چھبیس ویں نمبر پر ہے، جس کا سہرا حکومت کے سیاسی عزم اور عوام کے ساتھ کو جاتا ہے۔