Thursday, May 2, 2024

پیپلزپارٹی اگر اتنی بڑی پارٹی ہے تو مینار پاکستان پر جلسہ کریں، فرخ حبیب

پیپلزپارٹی اگر اتنی بڑی پارٹی ہے تو مینار پاکستان پر جلسہ کریں، فرخ حبیب
March 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا بلاول بھٹو کو چیلنج کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی اگر اتنی بڑی پارٹی ہے تو مینار پاکستان پر جلسہ کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ناصرباغ تو تحریک انصاف کے 4 یونین کونسلز کے کارکن بھی بھر سکتے ہیں، پیپلزپارٹی نے سیروتفریح کیلئے لانگ مارچ شروع کررکھا ہے، مارچ جیسے ہی سندھ سے نکلا شارٹ مارچ بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی ڈیڈ لائین فیل ہو گئی، پی ڈی ایم ہر پرچے میں فیل ہوئی ہے، آصف زرداری اور شہباز شریف کیلئے ہتھ کڑیاں تیار ہیں۔ شہباز شریف بیماریوں اور تاریخوں کے پیچھے نہ چھپیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پہلے استعفے دے کر انکو واپس لینے پڑے۔ آر اور پار کرنے والے رلتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔ پہلے مریم صفدر ناکام ہوئی تھیں، اب شہباز شریف ناکام ہونگے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا کہ این آر او نہیں دونگا تو یہ سب اکٹھے ہوجائیں گے۔ یہ آپس میں ایک دوسرے کو کرپٹ کہتے رہے آج ساتھ بیٹھے ہیں۔ جہانگیر ترین کیخلاف پہلے اے ٹی ایم کاطعنہ دیتے تھے۔

وزیرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حقوق مارچ میں بہت موبلائزیشن ہوئی ہے، کئی سالوں سے سندھ کے عوام پس رہے تھے۔ عمران خان اپنی عوامی رابطہ مہم شروع کرنے جا رہے ہیں۔