Thursday, April 25, 2024

پیپلز پارٹی کے اعلی سطح کے وفد کی حمزہ شہباز سے ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

پیپلز پارٹی کے اعلی سطح کے وفد کی حمزہ شہباز سے ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو
May 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پیپلز پارٹی کے اعلی سطح کے وفد کی وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سیاسی امور اور ورکنگ ریلیشن شپ پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، قمرالزمان کائرہ، رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ شامل تھے۔ وفد نے حمزہ شہباز شریف کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال، مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

حمزہ شہباز شریف نے بھرپور تعاون کرنے پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلی نے کہا آئینی اور جمہوری اقدار کو مفاہمت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ پنجاب کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو چکا ہے جہاں سے چار سال پہلے منقطع ہوا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا کہ  پنجاب کی اسپیکر شپ پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ نہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سردار اویس لغاری، خواجہ سلمان رفیق۔ خواجہ عمران نذیر ۔عطا اللہ تارڑاورعمران گورایہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔