Sunday, September 8, 2024

پیپلز پارٹی کا حکومت کے خاتمے کی تحریک لاہور سے شروع کرنے کا اعلان

پیپلز پارٹی کا حکومت کے خاتمے کی تحریک لاہور سے شروع کرنے کا اعلان
January 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں ملکی تاریخ میں ایسے برے معاشی حالات نہیں دیکھے، عوام اب اس حکومت سے تنگ آچکے اور فوری نجات چاہتےہیں۔

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے طویل مشاورت کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت منی بجٹ کو زبردستی پاس کروانے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن پیپلز پارٹی اسکی  بھرپور مخالفت کریگی۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے زیادہ ٹیکس جمع کرانے پر طنز کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا اس حکومت میں ہر بندہ غریب جبکہ عمران واحد آدمی ہے جو امیر ہوا۔

اس سے قبل بلدیاتی نمائندگان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر بلاول بھٹو نے کہا سندھ میں نیا لوکل باڈی نظام دیا ہے، چاہتے ہیں پنجاب میں بھی وہی لوکل باڈی نظام لایا جائے۔