اسلام آباد (92 نیوز) - پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی جلد انتخابات کی حمایت کرے گی نہ تاخیر کی۔
مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بولے موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا، ایک سال کیلئے موجودہ معاشی ٹیم کو موقع دیا جائے، اگر پرویز الہی کو وزیراعلی رہنا ہے تو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، وقت ثابت کرے گا اسٹیبلشمنٹ کتنی نیوٹرل ہے؟
اُنہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اور پی ایس پی کو کون ان کو ملا رہا ہے؟ عمران خان نے دہشتگردوں کو این آر او دیا، کے پی میں متوازی حکومت بن گئی۔
بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ ذوالفقار بھٹو کے عدالتی قتل پر ریفرنس کی فوری سماعت کرے۔