Friday, May 20, 2022

پیپلز پارٹی اور نون لیگ لوٹوں کو کہیں اور شفٹ کر لے، فواد چودھری

پیپلز پارٹی اور نون لیگ لوٹوں کو کہیں اور شفٹ کر لے، فواد چودھری
March 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ لوٹوں کو کہیں اور شفٹ کر لے ورنہ پورا مہینہ تماشا لگا رہے گا۔

جمعہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس ایک بہت ہی حساس علاقے میں ہے جہاں چیف جسٹس ہاؤس وزراء کالونی اور اہم رھائش گاہیں ہیں۔ پیپلز پارٹی اور نون لیگ لوٹوں کو کہیں اور شفٹ کر لے ورنہ پورا مہینہ تماشا لگا رہے گا ہم کس کس کو روکیں گے۔

فواد چودھری نے کہا کہ سندھ ہاؤس کو نیا چھانگامانگا بنائیں گے تو عوام کی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔