Tuesday, April 23, 2024

پیوٹن نے لیز پر دئیے غیرملکی طیاروں کو ضبط کرنے کے قانون کی منظوری دیدی

پیوٹن نے لیز پر دئیے غیرملکی طیاروں کو ضبط کرنے کے قانون کی منظوری دیدی
March 15, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے غیر ملکی طیاروں کو ضبط کرنے کے قانون کی منظوری دے دی۔

نیا قانون غیر ملکی طیاروں کو روس میں رجسٹرڈ کرنے کی اجازت دے گا، روسی ایئر لائنز نے 10 بلین ڈالرکے طیارے لیز پر حاصل کئے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی مالکان کے پاس طیارے واپس لینے لئے 28 مارچ تک کا وقت ہے، مغربی پابندیوں کے بعد روس سے طیارے لینا مشکل ہوگا۔

دوسری جانب روس نے پابندیوں کے باعث غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیاں روبل میں کرنے کا اعلان کردیا۔ روسی وزیر خزانہ کہتے ہیں روس کے 640 ارب ڈالر کے سونے ذخائر میں سے نصف منجمد ہوچکے ہیں، پابندیوں کی وجہ سے روس کو ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت نے 16 مارچ کو یورو بانڈز پر 17 ملین ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

انتون سلوانوف نے ایک انٹرویو میں کہا بیرونی ادائیگیاں پوری کرنے کے لئے ضروری فنڈنگ موجود ہے، سونے اور غیر ملکی زرمبادلہ کابڑا حصہ چینی کرنسی یوآن میں محفوظ ہے۔