Sunday, May 19, 2024

پیوٹن کی جانب سے بورس جانسن کو میزائل حملے میں قتل کرنیکی دھمکی دیئے جانیکا انکشاف

پیوٹن کی جانب سے بورس جانسن کو میزائل حملے میں قتل کرنیکی دھمکی دیئے جانیکا انکشاف
January 31, 2023 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو میزائل حملے میں قتل کرنے کی دھمکی دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے انکشاف کیا ہے کہ فروری دوہزار بائیس میں پیوٹن نے یہ دھمکی انہیں اس وقت دی جب انہوں نے پیوٹن سے کہا تھا کہ یوکرین پر روسی حملہ مکمل تباہی ہوگا، لندن یوکرین کی حمایت کرے گا۔

سابق برطانوی وزیراعظم کے مطابق روسی صدر نے کہا بورس، میں آپ کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا لیکن میزائل سے اس میں صرف ایک منٹ لگے گا۔بورس جانسن نے یہ دعویٰ برطانوی میڈیا کی تین حصوں پر مشتمل ایک نئی سیریز میں کیا ہے۔

روس نے جانسن کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے میزائل حملےکی دھمکی کی تردید کی ہے۔