Friday, April 26, 2024

پینٹاگون میں پاکستانی آرمی چیف کی میزبانی پر خوشی ہوئی، امریکی وزیر دفاع

پینٹاگون میں پاکستانی آرمی چیف کی میزبانی پر خوشی ہوئی، امریکی وزیر دفاع
October 6, 2022 ویب ڈیسک

پینٹاگون (92 نیوز) - امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے پینٹاگون میں پاکستانی آرمی چیف کی میزبانی پر خوشی ہوئی۔

لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا جنرل قمر جاوید باجوہ سے دیرینہ دفاعی شراکت داری پر بات چیت ہوئی۔ پاکستانی آرمی چیف سے باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس سال پاک امریکا تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔